امریکی شہریوں کی اکثریت نے ایران پر حملوں کی مخالفت کر دی

Wait 5 sec.

واشنگٹن (5 مارچ 2026): نیوز اور ریسرچ ایجنسیوں کے ایک سروے میں امریکی شہریوں کی اکثریت نے ایران پر حملوں کی مخالفت کر دی ہے۔اسرائیل اور امریکا کے ایران پر حملوں کے خلاف خود امریکی عوام آواز اٹھا رہے ہیں۔ روئٹرز، سی این این اور آئی پی ایس او ایس ریسرچ ایجنسی کے سروے میں امریکی شہریوں کی اکثریت نے ایران پر حملوں کی مخالفت کر دی۔ریسرچ ایجنسی سروے کے مطابق صرف ایک چوتھائی امریکیوں نے ایران پر امریکا اور اسرائیلی حملوں کی حمایت کی۔ 43 فیصد امریکی شہریوں نے ایران پر حملے کی کھل کر مخالفت کی۔ اس سروے میں 1200 سے زائد امریکی شہریوں سے ایران پر حملوں سے متعلق رائے لی گئی۔سی این این کے سروے میں تقریباً 60 فیصد امریکیوں نے ایران پر حملوں کو مسترد کیا۔ امریکی شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے پاس کوئی واضح حکمت عملی نہیں ہے۔سروے میں 39 فیصد امریکی شہریوں نے کہا کہ فوجی اقدام سے پہلے سفارتی کوششیں ناکافی تھیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس اور آزاد ووٹرز کی اکثریت بھی حملوں کے خلاف نکلی۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںرپورٹ کے مطابق 82 فیصد ڈیموکریٹس اور 68 فیصد آزاد امیدواروں نے اس جنگ کی مخالفت کی جب کہ صدر ٹرمپ کی جماعت ریپبلیکن کے 23 فیصد ووٹرز نے بھی ایران پر حملوں کا ناپسند کیا۔