امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کے ایران سے متعلق جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد مسترد

Wait 5 sec.

واشنگٹن : امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کے ایران سے متعلق جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد مسترد کردی گئی، ایوان کی اکثریت نےایران کےخلاف فوجی مہم کی حمایت کردی۔تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنےکی قرارداد پر ووٹنگ کی گئی ، جس مین جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد مسترد کر دی گئی، جس کے بعد ایران کے خلاف جنگ روکنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔امریکی سینیٹ کی اکثریت نے ٹرمپ کی ایران کےخلاف فوجی مہم کی حمایت کی ، 100 رکنی ایوان میں 52 کے مقابلے 47 ووٹوں سے قرارداد مسترد کی گئی۔سینیٹ میں ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنےکی قرارداد پر ووٹنگ کی گئی ، قرارداد کا مقصد صدر ٹرمپ کو ایران میں مزید فوجی کارروائی سے روکنا اور کسی بھی کارروائی کے لیے کانگریس سے پیشگی منظوری کو لازمی قرار دینا تھا۔تاہم ریپبلکن اراکین نے مؤقف اختیار کیا کہ صدر ٹرمپ بطور کمانڈر انچیف ملکی دفاع کے لیے محدود فوجی کارروائی کا اختیار رکھتے ہیں جبکہ ڈیموکریٹس نے مؤقف اختیار کیا کہ صدر نے کانگریس کو نظرانداز کیا۔قرارداد کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو چھوڑیں گے نہیں، جبکہ بعض ریپبلکن سینیٹرز نے بھی عندیہ دیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ تنازع طویل ہوا تو وہ انتظامیہ سے وضاحت طلب کریں گے۔دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان میں بھی جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد پر بحث جاری ہے، جہاں اس معاملے پر مزید سیاسی کشیدگی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔