تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکے باز قرار دیتے ہوئے سفارت کاری میں خیانت کا الزام عائد کردیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ٹرمپ پر سفارت کاری میں خیانت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی مذاکرات کو کاروباری سودے بازی کی طرح لینا غیر حقیقت پسندانہ طرزِ عمل ہے۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایٹمی مذاکرات کو رئیل اسٹیٹ ڈیل سمجھنا اور حقائق کو جھوٹ سے چھپانا کسی مسئلے کا حل نہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ نے بغض اور یکطرفہ پالیسی کے تحت مذاکرات کی میز کو ہی بمباری کا نشانہ بنا دیا، جس سے سفارتی عمل کو نقصان پہنچا اور کشیدگی اپنی انتہاء کو پہنچ گئی۔ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰاُنہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے ان امریکی ووٹرز کو بھی دھوکہ دیا جنہوں نے انہیں جنگیں ختم کرنے اور عالمی تنازعات کے حل کے وعدے پر منتخب کیا تھا۔