بیجنگ (05 مارچ 2026): چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین ثالثی کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں خصوصی ایلچی بھیجے گا۔روئٹرز کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بدھ کے روز اپنے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں انھوں نے کہا کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں ثالثی کے لیے ایک خصوصی ایلچی بھیجے گا، کیوں کہ خطے میں جاری تنازع مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔چینی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں وانگ یی نے کہا کہ چین سعودی عرب کی تحمل مزاجی اور اختلافات کو پُرامن طریقوں سے حل کرنے پر اصرار کو سراہتا ہے۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںمتحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو میں وانگ یی نے کہا کہ تنازعات کے دوران شہریوں کے تحفظ کی ’’سرخ لکیر‘‘ ہرگز عبور نہیں کی جانی چاہیے، اور غیر فوجی اہداف، جن میں توانائی سے متعلق تنصیبات بھی شامل ہیں، کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔چینی وزیر خارجہ نے بحری جہاز رانی کے راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔