جب تک امریکا کو سخت ضربیں نہیں لگاتے جنگ جاری رہیگی، ایرانی جنرل حیدری

Wait 5 sec.

تہران: ایرانی ختم الانبیا سنٹرل ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر کیومرس حیدری کا کہنا ہے کہ جب تک امریکا کو سخت ضربیں نہیں لگاتے جنگ جاری رہیگی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو میں ایرانی ختم الانبیا سنٹرل ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر کیومرس حیدری کا کہنا تھا کہ جنگ جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں، ہمیں 8 سال تک جنگ لڑنے کا تجربہ ہے۔دوران انٹرویو ایرانی جنرل حیدری کا کہنا تھا کہ جنگ اس وقت تک ختم نہیں کرینگے جب تک مقاصد حاصل نہیں کرلیتے، ایرانی جنرل حیدری نے کہا کہ ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ جنگ کب تک چلے گی۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سمندر میں ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنانے پر امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس جارحیت پر واشنگٹن کو شدید پچھتاوا ہوگا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم‘ایکس’پر جاری اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے ساحلوں سے دو ہزار میل دور سمندر میں کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔نے انکشاف کیا کہ امریکی فورسز نے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے ’فریگیٹ دینا‘ نامی بحری جہاز کو نشانہ بنایا، جو اس وقت بھارتی بحریہ کا مہمان تھا۔عباس عراقچی کے مطابق حملے کے وقت جہاز پر 130 افراد موجود تھے۔ انہوں نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ‘میرے الفاظ یاد رکھیے گا، امریکہ جو کچھ کر رہا ہے اسے اس پر پچھتاوا ہوگا۔iran israel war تمام خبریںایرانی حکام کی جانب سے اس واقعے کو بین الاقوامی سمندری قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے جس سے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔