20 لاکھ غریب خاندانوں کو مفت سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ

Wait 5 sec.

(5 مارچ 2026): بھارتی ریاست تلنگانہ کی حکومت نے 20 لاکھ غریب خاندانوں کے گھروں کی چھت پر مفت سولر پینل نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تلنگانہ حکومت مفت سولر پینل فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں دسمبر کے آخر تک 24000 کروڑ روپے کی لاگت سے 20 لاکھ گھروں پر پینل لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ اگلے دو سالوں میں تمام غریب خاندانوں کے گھروں کو اس اسکیم میں شامل کر لیا جائے گا۔اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ بھارت میں پہلی بار ہوگا کہ کوئی ریاستی حکومت چھتوں پر سولر سسٹم لگانے کے تمام اخراجات خود برداشت کرے گی۔یہ بھی پڑھیں: پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کرنے والا ملک بن گیاتلنگانہ حکومت نے پی ایم سوریا گھر اسکیم کے تحت مرکز سے 12000 کروڑ روپے بطور سبسڈی اور تکنیکی مسائل پر قابو پانے کیلیے تعاون کی درخواست کی ہے۔ مرکزی وزارت برائے نئی اور قابلِ تجدید توانائی (ایم این آر ای) نے تجاویز پر مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ایم این آر ای پی ایم سوریا گھر اسکیم کے تحت ملک بھر میں ایک کروڑ گھروں پر سولر پینل لگانے کیلیے سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ موجودہ قوانین کے مطابق چھت پر سولر پینل لگانے کیلیے ایک شخص کو درج ذیل سبسڈی ملتی ہے:1 کلو واٹ پر 30000 روپے2 کلو واٹ پت 60000 روپے3 کلو واٹ یا اس سے زیادہ پر 78000 روپے