لندن: برطانیہ کی حکومت کی جانب سے افغانستان سمیت 4 ممالک کیلئے طلبہ ویزے معطل کر دیے گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے افغانستان، سوڈان، کیمرون، میانمار کے لیے طلبہ ویزے معطل کیے ہیں جبکہ دیگر ممالک کو بھی ویزا پابندی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کہا گیا ہے کہ افغان شہریوں کے ورک ویزے بھی ختم کیے جا رہے ہیں۔اس حوالے سے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔برطانوی وزیر داخلہ نے سرحدوں پر کنٹرول بحال کرنے کا اعلان کر دیا اور ویزوں کے غلط استعمال پر ہنگامی طور پر پابندی عائد کردی ہے۔برطانیہ نے امریکا کو ایران کیخلاف اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دیمیڈیا رپورٹس کے مطابق پناہ کی درخواستوں میں غیر معمولی اضافے کو اس معطلی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔