تل ابیب: اسرائیل کی جانب سے کمسن فلسطینی لڑکی پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو بنانے پر امریکی یہودی خاتون کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی یہودی خاتون نے کمسن فلسطینی لڑکی پر گاڑی چڑھانے والے جنونی اسرائیلی ڈرائیور سے جھگڑا بھی کیا تھا۔امریکا کی یہودی خاتون کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسے اسرائیلی حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر خیالات کے اظہار کے باعث ملک بدر کیا جارہا ہے۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ہر صورت قتل کرنے کا اعلانعلاوہ ازیں اسرائیلی پولیس جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے کہ امریکی یہودی خاتون نے گاڑی چڑھانے والے اسرائیلی ڈرائیور سے جھگڑا کیا تھا۔