تہران (16 مارچ 2026): اسرائیل اور امریکا کے حملوں میں تہران میں اب تک 500 سے زائد افراد جاں بحق اور 5 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ایرانی ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملوں میں صرف تہران میں 503 شہادتیں ہوئیں، محمد اسماعیل توکلی کے مطابق 28 فروری سے اب تک صرف تہران میں تقریباً 5 ہزار 700 افراد زخمی ہوئے۔الجزیرہ کے مطابق آج اسرائیل امریکا ایران جنگ کا 17 واں روز ہے، اتوار تک ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 1,444 ہو چکی تھی جب کہ 18,551 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لبنان میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 850 ہو گئی ہے جن میں 100 سے زائد بچے شامل ہیں۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںدریں اثنا، آج اسرائیل نے ایران پر بڑے پیمانے پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے، مہر نیوز کے مطابق صوبہ مرکزی پر حملوں میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے ہیں، فارس نیوز کا کہنا ہے خمین میں لڑکوں کے اسکول کو نشانہ بنایا گیا، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا، قریبی گھر بھی حملے سے متاثر ہوئے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران کے مہر آباد ہوائی اڈے پر فضائی حملے میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کے زیر استعمال طیارہ تباہ کر دیا گیا، الجزیرہ کے مطابق تہران کے مختلف مقامات پر دھواں اٹھتے دیکھا گیا۔