اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی کارروائی شروع کردی

Wait 5 sec.

تل ابیب: قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اس کی 91 ویں بریگیڈ نے جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی شروع کردی ہے جس کا مقصد سرحد کے قریب ’فارورڈ ڈیفنس زون‘ کو مزید وسیع کرنا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں شروع کیے گئے اس آپریشن کا مقصد حزب اللہ کے انفرااسٹرکچر کو تباہ کرنا، خطرات کو ختم کرنا اور اسرائیلی سرحدی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کے لیے اضافی سکیورٹی فراہم کرنا ہے۔ایران میں اسرائیلی و امریکی حملوں میں اموات کی تعداد 14 سو سے بڑھ گئیلبنان کی وزارت صحت کے مطابق 28 فروری سے اب تک اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں کم از کم 850 افراد شہید ہوچکے ہیں اور 2 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔