ہمارے میزائل امریکا نہیں پہنچ سکتے، ایران نے فالس فلیگ آپریشن سے خبردار کر دیا

Wait 5 sec.

تہران (16 مارچ 2026): ایران کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی میزائل امریکا نہیں پہنچ سکتے، امریکا اسرائیل فالس فلیگ آپریشن کر سکتے ہیں۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایرانی میزائل امریکا تک نہیں پہنچ سکتے، امریکا اور اسرائیل فالس فلیگ کے ذریعے تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایرانی میزائل یا ڈرون امریکی مغربی علاقوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ترجمان نے کہا ہم اس فالس فلیگ اور تاثر کی پہلے ہی تردید کر چکے ہیں، امریکا اور اسرائیل کے فالس فلیگ آپریشن پر نظر رکھے ہوئے ہیں، وہ اس کے ذریعے خطے میں میں کشیدگی چاہتے ہیں، امریکا اور اسرائیل کی فالس فلیگ آپریشن کرنے کی ایک تاریخ ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا ہماری پڑوسی ممالک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں چاہتے، ہم پڑوسی ممالک میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، انھیں کئی مرتبہ کہا امریکی اڈے ہمارے خلاف استعمال ہو رہے ہیں، ان سے ہمارے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں، اس لیے ہم نے پڑوسی ممالک میں صرف امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںترجمان نے کہا امریکی و صہیونی جارحیت پر ہم سمجھ رہے تھے کہ اقوام متحدہ ردعمل دے گا، لیکن اس نے جارحیت پر ردعمل کی بجائے امریکی پالیسیوں کو ترجیح دے دی۔انھوں نے کہا آبنائے ہرمز کو کسی بھی ایسے ملک کے لیے نہیں کھولا جائے گا جو اس کو ایران پر حملے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہو، اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ خطے میں امریکا اور اسرائیل کی پیدا کردہ بدامنی کے باعث اب اس اہم بحری گزرگاہ سے بحری جہازوں کی آمد و رفت خصوصی شرائط کے تحت ہوگی۔ترجمان نے کہا ایران ایک ساحلی ملک ہونے کے ناطے اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے آبنائے ہرمز میں ہر قسم کے ضروری اقدامات کا حق رکھتا ہے، ایرانی مسلح افواج اس گزرگاہ پر مکمل کنٹرول رکھتی ہیں تاکہ حملہ آور اس آبی راستے کا غلط استعمال نہ کر سکیں۔