ایرانی گیس فیلڈ پر حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Wait 5 sec.

تہران (19 مارچ 2026): اسرائیل کے ایران کے سب سے بڑے گیس فیلڈ پر حملے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت بڑھ کر 108.66 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی 98.65 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔تیل کی اچانک قیمت میں پانچ فیصد سے زائد تک اضافے پر ماہرین کا کہنا ہے کہ اچانک اتنا بڑا اضافہ خطے میں جنگ کے طوالت اختیار کرنے کے خدشات بڑھنے کے بعد ہوا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ اضافہ اس خدشے کے باعث ہوا کہ خطے میں جنگ طویل ہو سکتی ہے۔امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں اور اس کے بعد ایران کی جوابی کارروائیوں نے مشرق وسطیٰ سے تیل اور گیس کی ترسیل کو شدید متاثر کیا ہے جبکہ کئی مقامات پر پیداوار بھی روک دی گئی ہے۔ جس کے باعث دنیا بھر میں تیل کا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریںواضح رہے کہ گزشتہ شب اسرائیل کی جانب سے ایران کی سب سے بڑی گیس فیلڈ ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے فوری بعد ایران کی جانب سے قطر میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جب کہ سعودی عرب اور یو اے ای میں بھی تیل وگیس کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔