واشنگٹن: امریکی حکام نے دارالحکومت واشنگٹن میں واقع فوجی اڈے کے اوپر نامعلوم ڈرونز کی پرواز کا انکشاف کیا ہے، جہاں وزیر خارجہ مارک روبیو اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ رہائش پذیر ہیں۔ اس حوالے سے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق حکام تاحال یہ معلوم نہیں کر سکے کہ یہ ڈرونز کہاں سے آئے۔ ان پروازوں کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دونوں اعلیٰ عہدیداروں کو کسی اور مقام پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔تاہم، ایک سینئر انتظامی عہدیدار نے بتایا کہ تاحال وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کو منتقل نہیں کیا گیا۔امریکی اخبار کے مطابق، امریکی فوج ممکنہ خطرات کی نگرانی مزید سختی سے کر رہی ہے، خاص طور پر امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے باعث سیکیورٹی الرٹ میں اضافے کے تناظر میں۔پینٹاگون اور امریکی محکمہ خارجہ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔’آبنائے ہرمز میں ٹرمپ کا ساتھ دینا ٹائٹینک کا ٹکٹ خریدنے جیسا ہے‘پینٹاگون کے ترجمان نے بھی اس معاملے پر بات کرنے سے گریز کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر وزیر دفاع کی نقل و حرکت پر بات نہیں کی جاسکتی اور اس حوالے سے رپورٹنگ غیر ذمہ دارانہ ہے۔