تیزی سے بڑھتی گرمی کی شدت کے دوران محکمہ موسمیات نے آج دہلی-این سی آر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ دہلی، نوئیڈا اور گروگرام میں ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے۔ موسم نے پوری طرح یو ٹرن لے لیا ہے۔ لوگ مارچ میں فروری کی سردی محسوس کرنے لگے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی ہندوستان میں اگلے 2-3 دنوں تک ایسا ہی موسم رہنے کا امکان ہے۔ آسمان پر گہرے بادل چھائے رہیں گے، تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور اس دوران ہلکی بارش ہو گی۔ اتر پردیش سے بہار تک موسم میں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں 20 مارچ تک کئی مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش یا برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ وادی چناب اور جنوبی کشمیر کے کچھ بالائی علاقوں میں بھی درمیانے درجے سے بھاری برفباری کی توقع ہے۔موسم مہربان! دہلی میں 2 دن بارش کا ’یلو‘ الرٹ، یوپی اور بہار سمیت ریاستوں میں بھی موسم تبدیلمحکمہ موسمیات نے دہلی-این سی آر کے لوگوں کے لیے ہفتے کے آخر میں خوشگوار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ نوراتری آج سے شروع ہو رہی ہے اورعید 21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ ایسے میں موسم میں یہ تبدیلی لوگوں کے لیے راحت لے کر آئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے لیے یلو الرٹ جاری کرتے ہوئے بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی پیش گوئی کی ہے۔شمالی ریاستوں میں بدھ کے روز بھاری بارش اور تیز ہوائیں چلیں جبکہ ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں برفباری ہوئی۔ دریں اثنا شام کے وقت دہلی میں غبار کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے دہلی کے کئی حصے متاثر ہوئے۔ دریں اثنا ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں جموں اور ہماچل پردیش سمیت کچھ دیگر ریاستوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ بجلی کڑکنے، تیزہوائیں چلنے اور گرج کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا ’اورنج الرٹ‘ جاری کیا ہے۔شمالی ہندوستان سمیت پورے ملک میں موسم نے لی کروٹ، کئی ریاستوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا الرٹکشمیر کے بالائی علاقوں میں بدھ کے روز برفباری ہوئی جب کہ وادی کے بیشتر حصوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے 20 مارچ تک کشمیر میں کئی مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش یا برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ وادی چناب اور جنوبی کشمیر کے کچھ اونچے علاقوں میں درمیانی سے بھاری برفباری کی توقع ہے۔ اس نے 20 مارچ تک بعض مقامات پر 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی ہے، اس کے ساتھ مختلف مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ہماچل پردیش میں لاہول اور سپتی ضلع میں کچھ مقامات پر برفباری ہوئی جبکہ ریاست کے کچھ دیگر اضلاع میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہول اور سپیتی کے گونڈلا میں 4 سینٹی میٹر، کوکمسیری (3.6 سینٹی میٹر)، کیلونگ (3 سینٹی میٹر) اور ہنس (2.5 سینٹی میٹر) برف پڑی۔ منالی، دھرم شالہ، کانگڑا، شملہ اور جبارہٹی میں بھی بارش ہوئی۔ شملہ واقع محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں کے لیے ’اورنج الرٹ‘ جاری کیا ہے، جس میں ریاست میں شدید برفباری اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔