گجرات کے سورت میں آگ لگنے سے سلنڈر کا دھماکہ، 2 مزدوروں کی موت

Wait 5 sec.

 گجرات کے سورت میں آج ایک المناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ایمبرائیڈری والی عمارت میں آگ لگنے اور سلنڈر پھٹنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ اس واردات میں 9 دیگر لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔یہ واقعہ سورت کے بھرت نگر گوشالہ علاقے میں پیش آیا جہاں جمعرات کی صبح تقریباً 5 بجے کپودرہ میں ایک عمارت کی تیسری منزل پر آگ لگ گئی۔ آگ کے شعلے کچن تک پہنچے تو وہاں رکھا سلنڈر پھٹ گیا۔ اس واردات میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور 9 دیگرافراد شدید زخمی ہو گئے۔ صبح کا وقت تھا، لوگ ابھی سوئے ہوئے تھے کہ اچانک دھماکے کی آواز سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔غازی آباد کی پانچ منزلہ عمارت میں بھیانک آگ، 150 افراد محصور، کئی زخمیفائر ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ عمارت میں 8 گیس سلنڈر رکھے ہوئے تھے، جن میں سے آگ کی زد میں آکر 2 پھٹ گئے، جس کے نتیجے میں بڑا دماکہ ہوا اور2 افراد کی موت ہو گئی۔ اہلکار نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی 4 فائر اسٹیشنوں سے فائر انجن جائے وقوعہ پر روانہ کردیئے گئے۔ پہنچنے پر آگ تیزی سے پھیلتی ہوئی ملی۔ فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے پہلے ایل پی جی سلنڈر پھٹ چکا تھا جس سے آگ نے مزید شدت اختیار کر لی اور کئی لوگ تیز اٹھتے شعلوں کی زد میں آگئے۔ واقعے میں 9 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔دہلی کے پالم علاقے کی کثیر منزلہ رہائشی عمارت میں زبردست آگ، ایک ہی خاندان کے 9 لوگوں کی موت فائر فائٹرز نے عمارت کی تیسری منزل کو ڈھانپنے والی شیٹ کو توڑ کر اندر پھنسے لوگوں کو نکال کر اسپتال پہنچا یا۔ حادثے کے دوران عمارت میں پھنسے 11 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ بچائے گئے 11 افراد میں سے 9 کو ہلکے سے درمیانے درجے کے جھلسنے کے نشان تھے جب کہ دو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت مستحکم ہے لیکن دو خاندان اس واردات میں بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔یہ واقعہ ایک بار پھر یاد دلاتا ہے کہ فیکٹریوں اور چھوٹی یونٹوں میں گیس سلنڈر کتنے خطرناک ہو سکتے ہیں۔ صبح سویرے اس حادثے نے مزدوروں کی جان لے لی جو روز کمانے کے لیے نکلتے تھے۔ بتادیں کہ فیکٹری کی چھت پرٹین شیڈ بنا کر کاریگر وہاں رہتے اور کام کرتے تھے۔  پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ اب آگ لگنے کی وجہ اور سلنڈروں کو کہاں اور کیسے ذخیرہ کیا گیا اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔