ایران نے متحدہ عرب امارات سے ہرجانے کا مطالبہ کر دیا

Wait 5 sec.

تہران (19 مارچ 2026): ایران نے متحدہ عرب امارات سے ہرجانے کا مطالبہ کر دیا ہے اور کہا کہ یو اے ای نے امریکی حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دی۔ایران کے اقوام متحدہ کے سفیر امیر سعید ایروانی نے یو این سیکریٹری جنرل کو خط لکھ کر یہ معاملہ اٹھایا، خط میں ایران نے یو اے ای سے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے، ایروانی نے لکھا کہ متحدہ عرب امارات کا یہ اقدام بین الاقوامی طور پر غلط ہے اور اس کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے۔جمعرات کو شائع ہونے والی نور نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ یو اے ای نے امریکا کو ایرانی سرزمین پر حملوں کے لیے سہولت فراہم کی اور ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کو ممکن بنایا۔تہران نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پر بین الاقوامی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ازالہ فراہم کرے، جس میں ہونے والے تمام مادی اور اخلاقی نقصانات کا معاوضہ بھی شامل ہے۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںواضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے ایران کی ساحلی جنوبی پارس فیلڈ میں گیس تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے جس کے بعد گیس کی پیداوار معطل کر دی گئی ہے، جنوبی پارس دنیا کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخیرے کا ایرانی حصہ ہے، جو خلیج میں امریکا کے قریبی اتحادی قطر کے ساتھ مشترکہ ملکیت ہے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ توانائی کی تنصیبات پر حملوں کے نتائج خطرناک ہوں گے، پوری دنیا کو لپیٹ میں لے سکتے ہیں، انھوں نے کہا توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا بین الاقوامی توانائی کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔