پیرس: نیٹو کے فرانسیسی جنرل مائیکل یاکوفلیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی صدر ٹرمپ کا ساتھ دینا آئس برگ سے ٹکرانے کے بعد ٹائٹینک کا ٹکٹ خریدنے جیسا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاع کے مطابق فرانسیسی جنرل مائیکل یاکوفلیو نے کہا کہ یہ اتحادیوں کی جانب سے امریکا کی حمایت میں تاریخی نقصان ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے نیٹو کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر نیٹو نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ کی تو نیٹو کا مستقبل اچھا نہیں ہوگا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایران سے بات کر رہے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ تیار ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے ہفتے کے روز آبنائے ہُرمُز کھولنے کے لیے چین سمیت دنیا بھر سے مدد طلب کی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ چین کے ساتھ ساتھ فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ملک بھی اپنے جنگی جہاز آبنائے ہُرمز بھیجیں گے۔دوسری جانب آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی مدد کی اپیل پر دنیا خاموش رہی، جبکہ جاپان نے اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا، چین بھی ٹرمپ کے مطالبے پر خاموشی اختیار کئے رکھی۔ایران جنگ کے باعث صدر ٹرمپ نے دورہ چین ملتوی کردیاجنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی اپیل پڑھ لی ہے صورتِ حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں جبکہ فرانس اور برطانیہ خطے میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر چکے ہیں۔