امریکا میں ہمت ہے تو اپنے جہاز خلیج فارس میں لے آئے، پاسداران انقلاب

Wait 5 sec.

تہران : ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کے تحت مشرقِ وسطیٰ میں امریکی تنصیبات اور اسرائیل کو نشانہ بنانے کی 54ویں لہر شروع کرنے کا اعلان کردیا۔امریکی اور صیہونی جارحیت کے جواب میں ایران کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ خطے میں دشمن کے اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، پہلی بار سجیل میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے۔عہدیداران کے مطابق 4 امریکی فضائی اڈوں پر میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا گیا، حملوں کا ہدف اہم انفرااسٹرکچر، کمانڈ سینٹر، ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور تھا۔میزائل اور ڈرون نے خطے میں امریکی فورسز کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، ایران اس وقت زیادہ تر ایک دہائی پہلے بنائے گئے میزائل استعمال کر رہا ہے، خرمشہر، خیبر شکن، قدر اور عماد میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جدید میزائل ابھی استعمال نہیں کیے گئے، اگر امریکا میں ہمت ہے تو اپنے جہاز خلیج فارس میں لے آئے۔بیان کے مطابق ان حملوں میں اسرائیلی فضائی کارروائیوں پر اثر انداز ہونے والے انتظامی اور فیصلہ سازی کے مراکز، فوجی و دفاعی صنعتوں سے متعلق اہم انفرااسٹرکچر اور اسرائیلی فوج کے اجتماعات کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔علاوہ ازیں عرب میڈیا کے مطابق، 28 فروری سے جاری جھڑپوں میں ایران میں 1444 افراد اور لبنان میں 826افراد شہید ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیل میں 14 افراد ہلاک ہوئے اور امریکی افواج کے 11 اہلکار، یواے ای میں 6، سعودی عرب میں 2، عراق میں 26، کویت میں 6، عمان میں 3 اور بحرین میں 2 ہلاک ہوئے۔