تہران(20 مارچ 2026): ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان میں جنرل علی محمد نائینی کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنرل نائینی کو اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ میزائل حملے میں نشانہ بنا کر شہید کیا گیا۔اس موقع پر پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا ہے کہ تہران کی دفاعی صلاحیتیں برقرار ہیں اور ایران اب بھی میزائل بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔یہ بیان اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس حالیہ دعوے کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران اب مزید میزائل بنانے کی صلاحیت کھو چکا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے نیتن یاہو کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اپنی عسکری قوت کی پائیداری کا اعادہ کیا ہے۔