راہل گاندھی نے کوبرا بٹالین کے زخمی اسسٹنٹ کمانڈنٹ اجئے ملک سے کی ملاقات، حوصلہ اور قربانی کو کیا سلام

Wait 5 sec.

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے نئی دہلی میں کوبرا بٹالین کے زخمی افسر اجئے ملک سے ملاقات کر کے ان کی بہادری اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ راہل گاندھی نے اس ملاقات کی تفصیل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’فیس بک‘ پر ایک بیان کے ذریعہ شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ آج انہوں نے آر کے پورم میں کوبرا بٹالین کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ اجئے ملک سے ملاقات کی، جو حوصلہ بخش رہی۔راہل گاندھی کے مطابق اجئے ملک جھارکھنڈ میں نکسل مخالف آپریشن کے دوران ایک آئی ای ڈی دھماکہ میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اس دھماکہ کی وجہ سے وہ اپنے ایک پیر سے محروم ہو گئے۔ اس واقعہ کے باوجود ان کا حوصلہ اور عزم قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجئے ملک سے گفتگو کے دوران ان کا بے مثال حوصلہ، مضبوط ارادہ اور ملک کے لیے غیر معمولی جذبہ واضح طور پر محسوس کیا۔ راہل گاندھی نے واضح لفظوں میں کہا کہ ملک کے لیے ان کی خدمات اور قربانی قابل فخر ہے۔LoP Shri @RahulGandhi met Ajay Malik ji, Assistant Commandant of the CoBRA Battalion, Central Reserve Police Force, at the CRPF Mess in R.K. Puram, New Delhi today.He underwent a leg amputation after sustaining severe injuries in an IED blast during a counter-Naxal operation in… pic.twitter.com/UEo99WT7CG— Congress (@INCIndia) March 16, 2026کانگریس رکن پارلیمنٹ نے اس پوسٹ میں ملک کے بہادر جوانوں کی بھرپور تعریف بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ ایسے بہادر جوانوں کی بدولت ہی ملک کی سلامتی اور امن برقرار ہے۔ راہل گاندھی نے اجئے ملک کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ان جیسے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے۔ اجئے ملک سے ملاقات کی کچھ تصویریں کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر بھی شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں میں راہل گاندھی اجئے ملک اور ان کے اہل خانہ سے خوشگوار ماحول میں بات چیت کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔