برطانوی نیوکلیئر آبدوز بیس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ پولیس نے مرد اور خاتون کو حراست میں لیا ہے جن کی عمریں 34 اور 31 سال کے درمیان ہیں۔برطانیہ کی قومی خبر رساں ایجنسی پی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص ایرانی ہے۔رائل نیوی نے گرفتاریوں کی تصدیق کی لیکن کہا کہ "معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، ہم مزید تبصرہ نہیں کریں گے۔”یہ پڑھیں: یورپی ملک نے امریکا کو ہتھیاروں کی برآمد روک دیواضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ کے مغربی ساحل پر واقع اڈہ برطانیہ کے ایٹمی ہتھیاروں سے لیس آبدوزوں کے بیڑے کی میزبانی بھی کرتا ہے۔برطانیہ 1950 کی دہائی سے ایٹمی طاقت رہا ہے، 1990 کی دہائی سے اس کا نیوکلیئر ڈیٹرنٹ چار رائل نیوی آبدوزوں پر مشتمل ہے جو ٹرائیڈنٹ میزائلوں سے لیس ہیں۔