امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں کو ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر بزدل قرار دے دیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اتحادیوں نے آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کے لیے فوج نہ بھیج کر غلطی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیٹو امریکا کے بغیر صرف کاغذی شیر ہیں، ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کی جنگ میں اتحادی شریک نہ ہوئے۔ٹرمپ نے کہا کہ تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود نیٹو ممالک تعاون کرنے سے گریزاں ہیں، آبنائے ہرمز کھولنا آسان اور کم خطرناک اقدام تھا جو اتحادیوں نے نہیں کیا۔یہ پڑھیں: آبنائے ہرمز کی حفاظت میں مدد نہ ملی تو نیٹو کا مستقبل ’برا‘ ہوگا، ٹرمپ کی اتحادیوں کو وارننگامریکی صدر نے مزید کہا کہ نیٹو کا بزدلانہ رویہ یاد رکھا جائے گا اور سب کو معلوم رہے گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل ٹرمپ نے متنبہ کیا تھا کہ اگر اتحادی ممالک نے آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے امریکی کوششوں کا ساتھ نہ دیا تو ان کا مستقبل "انتہائی برا” ہو سکتا ہے۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ہم نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کر دیا ہے اور اب ہم بہت اچھی پوزیشن میں ہیں۔