عراق سے نیٹو فورسز کو واپس بلا لیا گیا

Wait 5 sec.

عراق میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نیٹو مشن نے فوجیوں کو واپس بھیج دیا۔ نیٹو مشن کا ہیڈکوارٹر بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کےقریب ہے۔عراقی سیکیورٹی اہلکار کے مطابق نیٹو عراق مشن میں وقتی تبدیلی کی گئی اور عارضی انخلا کیا گیا ہے تاہم نیٹو مشن کے چند اہلکار موجود ہیں اور باقی بہت سے لوٹ گئے ہیں۔الجزیرہ کا کہنا ہے کہ بغداد کے گرین زون پر ایران جنگ کے آغاز سے متعدد بار حملے ہو چکے ہیں۔عراق کے شہر بغداد میں موجود امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر عراق چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔امریکی سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ عراق اور کردستان ریجن میں ہوٹلز اور ایئر پورٹس ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں۔طیارہ تباہامریکی سینٹ کام نے تصدیق کی ہے کہ مغربی عراق میں امریکی فوج کا ایک کے سی-135 ری فیولنگ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔امریکی حکام کے مطابق یہ واقعہ 12 مارچ کی دوپہر تقریباً 2 بجے پیش آیا۔ طیارے میں کل 6 اہلکار سوار تھے، جن میں سے 4 کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔سینٹ کام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور فی الحال یہ واضح نہیں کہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا یا اسے نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب عراق میں سرگرم ایک مزاحمتی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی طیارے کو انہوں نے مار گرایا ہے۔ تاہم امریکی حکام نے اس دعوے پر براہِ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا۔