پاکستان ہمارے لیے بہت زیادہ اہم ہے، اسلام آباد اور کابل میں اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای

Wait 5 sec.

تہران (20 مارچ 2026): ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے پڑوسی ممالک بہت اہمیت رکھتے ہیں، پاکستان ہمارے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی عوام سے خطاب میں کہا کہ ہم نے روزے اور جہاد کو ایک ساتھ جاری رکھا، ایران کے بہادر صدر مسعود پزشکیان اور دیگر تمام حکام کو سلام پیش کرتا ہوں، اللہ کا شکر ہے کہ دشمن ٹوٹ چکا ہے، ہمارا اتحاد دشمن کو جھکنے پر مجبور کر دے گا، جنگ میں قوم کو متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ایرانی سپریم لیڈر نے قوم سے خطاب میں تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ دشمن پروپیگنڈا اور جھوٹ کے ذریعے ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ہمیں میڈیا کے ذریعے ہی اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان کے بارے میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ چاہتے ہیں مسلم ممالک آپس میں بہتر اور اچھے تعلقات قائم رکھیں، دشمن پڑوسی ممالک اور ہمارے تعلقات خراب کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید آیت اللہ علی خامنہ ای بھی پاکستان کو بہت اہمیت دیتے تھے، پاکستان میں سیلاب کے باعث تباہی سے ان کو بہت صدمہ پہنچا تھا۔ترکیہ اور عمان پر حملہ فالس فلیگ قرارایرانی سپریم لیڈر نے واضح کیا کہ ایران نے ترکیہ یا عمان پر کوئی حملہ نہیں کیا، دونوں ممالک پر حملے ایرانی افواج یا اتحادی گروپس نے نہیں کیے۔ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے پڑوسی ممالک کے درمیان اختلاف پھیلانے کیلیے فالس فلیگ کیا۔