ایل پی جی بحران: ریسترانوں میں لکڑی کے چولہے اور انڈکشن کا سہارا؛ کانگریس کا حکومت پر حملہ

Wait 5 sec.

ملک کے کئی حصوں کی طرح چھتیس گڑھ میں بھی ان دنوں رسوئی گیس کی شدید قلت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ گیس ایجنسیوں کے باہر صبح سے ہی لوگوں کی لمبی قطاریں لگ رہی ہیں لیکن گھنٹوں کے انتظار کے بعد بھی کئی لوگوں کو سلنڈر نہیں مل پا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بین الاقوامی حالات اور سپلائی کی کمی کی وجہ سے ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جس کا براہ راست اثر عوام اور کاروبار پر پڑ رہا ہے۔گیس کی قلت کا سب سے زیادہ اثر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کاروبار پر پڑا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے کمرشل سلنڈروں کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے ریسٹورنٹ مالکان مجبوری میں پرانے طریقے اپنانے لگے ہیں۔ کہیں لکڑی کے چولہوں پر کھانا پکا یا جارہا ہے تو کہیں انڈکشن چولہوں کا سہارا لیا جارہا ہے۔ ’اے بی پی نیوز‘ کے مطابق رائے پور- ناگپور نیشنل ہائی وے پر واقع امرت ویج ریسٹورنٹ کے منیجر بھوپیش ساہو کا کہنا ہے کہ گیس کی قلت کی وجہ سے ریسٹورینٹ کے مینو سے کئی آئٹم کو ہٹانا پڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین کو خالی ہاتھ واپس کرنا ٹھیک نہیں لگتا اس لیے وہ اب لکڑی کے چولہے پر بھی کھانا پکانا پڑرہا ہے۔ملک میں ایل پی جی کا بحران! سلنڈر کے لیے لائن میں لگے 2 لوگوں کی موت، کانپور میں افراتفریاسی طرح رسوئی ریسٹورنٹ کے منیجر برجیش ٹانک بھی گیس کے بحران سے پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کمرشل سلنڈر نہ ملنے سے کاروبار پر براہ راست اثر پڑرہا ہے۔ کئی بار صارفین کو وہ کھانا نہیں مل پاتا جو وہ چاہتے ہیں، جس کی وجہ سے ریسٹورنٹ کی فروخت میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ پرانے زمانے کی طرح لکڑی کے چولہے پر کھانا پکانا پڑرہا ہے۔گیس کی قلت کا اثر صرف کاروباریوں پر ہی نہیں بلکہ صارفین پر بھی پڑا ہے۔رائے پور میں اپنے والد کا یوم پیدائش منانے ریسٹورینٹ پہنچے امیت بگھیل نے بتایا کہ خاندان کے ساتھ خوشی کا موقع منانے آئے تھے لیکن یہاں مینو میں کئی چیزیں دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں گیس کی کمی سے پہلے ہی پریشانی ہورہی ہے اور اب باہر بھی مرضی کا کھانا نہیں مل رہا ہے۔ چھتیس گڑھ کے کئی شہروں سے ایسے ہی مناظر سامنے آ رہے ہیں جہاں گیس ایجنسیوں کے باہر لوگوں کی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ کئی لوگ صبح سے ایجنسی کے باہر خالی سلنڈر لے کر کھڑے ہیں لیکن گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد بھی انہیں سلنڈر نہیں مل پا رہے ہیں۔ اس سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ گیس بحران کے درمیان حکومت کا فیصلہ، پی این جی کنکشن رکھنے والوں کو اب نہیں ملے گی ایل پی جیاس دوران کھانا پکانے کی گیس کی قلت پر برہمی کا ا؍ہار کرتے ہوئے کانگریس لیڈروں نے حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ راج ناندگاؤں کی سابق میئر ہیما دیشمکھ کا کہنا ہے کہ حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ گیس کی قلت نہیں ہے، لیکن حقیقت میں لوگ پریشان ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کئی جگہوں پر سلنڈر کی بکنگ روک دی گئی ہے اور جہاں بکنگ ہو رہی ہے وہاں او ٹی پی تک نہیں پہنچ رہا ہے۔