واشنگٹن (17 مارچ 2026): ایران اسرائیل جنگ سے متعلق صدر ٹرمپ کی حکمت عملی پر امریکی اور یورپی سفارتکار مایوسی کا اظہار کرنے لگے۔امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق ایران جنگ سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکمت عملی پر امریکی اور یورپی سفارت کار مایوسی کا اظہار کرنے لگے ہیں اور اس جنگ پر سفارتی چینلز استعمال نہ کیے جانے سے سفارت کاروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ٹرمپ کے دباؤ پر بھی سفارتکار تذبذب کا شکار ہیں اور ان پر واضح نہیں ہو پا رہا کہ مشن کی عملی سطح پر قیادت کون کر رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارکو روبیو بھی سرگرم ہیں، مگر وہ قائم مقام قومی سلامتی مشیر کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فوجی چینلز اور وائٹ ہاؤس کے رابطے جاری جب کہ باقاعدہ سفارتی مکالمہ محدود ہے۔ایران جنگ سے متعلق تمام خبریںامریکی اور یورپی سفارت کاروں کو تشویش ہے کہ موثر سفارتی رابطوں کی کمی سے مشن کی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔نیتن یاہو ایران اور خلیجی ممالک میں تصادم چاہتا ہے، سابق قطری وزیراعظم