ایران جنگ: پٹرول کی قیمت میں 81 روپے فی لیٹر اضافہ

Wait 5 sec.

کولمبو (22 مارچ 2026): ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث خام تیل کا بحران بڑھتا جا رہا ہے سری لنکا میں دو ہفتوں میں دوسری بار ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ایران کی اسرائیل اور امریکا کے خلاف جنگ چوتھے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔ بغیر کسی تعطل کے جاری اس جنگ میں آبنائے ہرمز بند ہونے اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی نے دنیا بھر میں تیل اور گیس کا بحران پیدا کر دیا ہے۔خام تیل اور گیس کے بحران کی وجہ سے اس کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سری لنکا میں دوسرے ہفتے میں دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 81 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 398 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 79 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی فی لیٹر قیمت 382 روپے تک جا پہنچی ہے۔ایران جنگ سے متعلق تمام خبریںسری لنکن صدر کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ تنازع سے توانائی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کو زیادہ دیر برقرار نہیں رکھ سکتے، عطا تارڑ