ہماچل پردیش: منڈی کے گاؤں کو لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، بڑی چٹان گرنے سے گوشالہ زمیں دوز

Wait 5 sec.

ہماچل پردیش میں منڈی ضلع کے کوٹلی سب ڈویژن کے تحت گرام پنچایت سوراڈی کے روپڑو گاؤں پر لینڈ سلائیڈنگ کا سنگین خطرہ منڈرا رہا ہے۔ پہاڑی سے بڑی چٹانیں اور ملبہ گاؤں کے اوپر لٹک گیا ہے۔  پہاڑی پر دراڑیں آنے سے لوگ بُری طرح خوف زدہ ہیں۔ ایک وسیع چٹان اپنی جگہ سے کھسکتی ہوئی مقامی رہائشی پرم دیو کی گوشالہ پر گری اور اسے پوری طرح زمین دوز کر دیا۔ انتظامیہ نے خطرے کے پیش نظر روپڑو گاؤں کے 9 خاندانوں کو فوری طور پر وہاں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔کشمیر میں برفباری کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، وارننگ جاریاطلاعات کے مطابق گاور کنسٹرکشن کمپنی اس مقام پر نیشنل ہائی وے بنا رہی ہے۔ پہلے اس جگہ پر کام بند کردیا گیا تھا لیکن آگے پیچھے کام جاری تھا۔ علاقے میں دو دن کی بارش کے بعد روپڑو گاؤں کے اوپر کی پہاڑی میں شگاف پڑ گئے اور ملبے کے ساتھ چٹانیں سڑک پر آگئے۔ اس کے علاوہ 3 سے 4 پتھر سڑک پر گرنے کے دہانے پر ہیں۔ قومی شاہراہ کی تعمیر کے دوران ہوئی کٹنگ کو اس لینڈ سلائیڈنگ کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔پرم دیو گھر میں تعمیری کام کی وجہ سے اپنا راشن اور دیگر سامان  گوشالہ میں رکھے ہوئے تھے۔ چٹان گرنے سے وہ سب تباہ ہوگیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پرم دیو کینسر کا مریض ہے اور عوام کی مدد سے اپنے گھر کی چھت بنانے کا کام کر رہا تھا۔ پرم دیو، کشمیر سنگھ، منی رام، تیج سنگھ اور پرکاش چند سمیت کئی لوگوں کے گھر اب بھی خطرے میں ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پہاڑی علاقے میں ایک بڑا شگاف آ گیا ہے جس سے 9 گھروں اور دو سے تین گاؤں کو خطرہ ہے۔وائناڈ میں لینڈ سلائیڈ متاثرین کے لیے مکانات کی ہوگی تعمیر، کل سنگ بنیاد تقریب میں راہل-پرینکا کی ہوگی شرکتایس ڈی ایم کوٹلی نے تحصیلدار کے ساتھ گاؤں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ ایس ڈی ایم نے بتایا کہ پہاڑی سے چٹان اور ملبہ گرا ہے اور پہاڑی میں دراڑیں بھی پڑ گئی ہیں۔ ایک شخص کی گو شالہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ تمام رہائشیوں کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے اور ان کے لیے پنچایت بھون میں رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔ 9 خاندان ابھی اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں منتقل ہو گئے ہیں۔ ہر خاندان کو فوری راحت کے طور پر 10-10 ہزار روپئے کی رقم دی گئی ہے۔