ایران کے اسرائیلی شہر عراد پر میزائل حملے، 5 ہلاک، 100 سے زائد زخمی

Wait 5 sec.

تل ابیب (22 مارچ 2026):ایران نے صہیونی ریاست اسرائیل کے شہر عراد میں میزائل حملے کیے جس میں 5 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔برطانوی اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران جنگ 24 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ ایران نے اسرائیلی شہر عراد میں میزائل حملہ کیا ہے، جس میں 5 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ 9 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق 450 کلو گرام وزنی ایک ایرانی میزائل عراد میں گرا۔ اس حملے کے فوری بعد عراد میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے جنوبی اسرائیل میں ہنگامی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ اسرائیل کے متعدد علاقوں میں اسکول بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔لاخیش، مغربی نیگیو اور بحیرہ مردار کے علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں جب کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث اجتماعات 50 افراد تک محدود کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔حکام نے شہریوں کو شہریوں کو فوری محفوظ پناہ گاہ تک رسائی ممکن بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ فیصلہ کیا جائے گا۔ایران جنگ سے متعلق تمام خبریںاسرائیل میں خصوصی تعلیم کے ادارے بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں منگل اور بدھ کو کلاسز نہیں ہوں گی۔ایران نے اسرائیلی زیر تسلط علاقے دیمونا پر میزائل برسا دیے