ہندوستان کے کئی شہروں میں موسم تبدیل، مارچ میں شدید کہرا دیکھ کر دہلی-این سی آر کے باشندے حیران

Wait 5 sec.

 گزشتہ کچھ دنوں سے دہلی-این سی آر میں موسم خوشگوار ہے۔ گرمی اچانک غائب ہوگئی ہے۔ اگرچہ فروری سے ہی درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ درج کیا جارہا تھا، وہیں حالیہ دنوں میں بارش نے سردی کا پھر سے احساس دلادیا ہے۔ دہلی میں اتوار کو بارش ہوئی جس سے گرمی سے بڑی راحت ملی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق آنے والے دنوں میں دہلی-این سی آر میں دوبارہ بارش کی توقع ہے۔ آج دہلی کا آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27  ڈگری اور 29 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری اور 15 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔موسم مہربان! دہلی میں 2 دن بارش کا ’یلو‘ الرٹ، یوپی اور بہار سمیت ریاستوں میں بھی موسم تبدیلزیادہ تر علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت 1.6  ڈگری سے 3.0 ڈگری معمول سے کم رہنے کی توقع ہے۔ نوئیڈا کے کچھ علاقوں میں صبح کے وقت گہرا کہرا دیکھا گیا جس سے حد بصارت متاثر ہوئی۔ ہریانہ کے کئی علاقوں میں بھی کہرا چھایا رہا۔ آئی ایم ڈی کے مطابق آنے والے دنوں میں ہندوستان کے کئی حصوں میں موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔ ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں 23 مارچ 2026 کو بارش اور برف باری متوقع ہے۔ وہیں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، بہار اور جھارکھنڈ میں آج ژالہ باری کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔دہلی میں خوشگوار ہوا موسم، کئی علاقوں میں ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد گرمی سے ملی راحتآئی ایم ڈی کے مطابق23 مارچ 2026 کو دہلی-این سی آر میں ایک بار پھر بارش متوقع ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق اس دن آسمان پر بادل چھائے رہیں گے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوگی۔ 23 مارچ کو دہلی-این سی آر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری اور 32 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری  اور 18 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول کے قریب رہے گا۔اتوار(22 مارچ) کو دہلی-این سی آر میں شام تک آسمان مکمل طور پر ابر آلود ہو جائے گا۔ پیر کے روز دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری اور 31  ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری اور 17  ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس دوران دہلی میں کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول کے قریب رہنے کی امید ہے۔