روپے کی قدر میں گراوٹ پر سنجے راؤت کا مودی پر طنز، ’کرنسی گرتی ہے تو ملک کی عزت گرتی ہے‘

Wait 5 sec.

ہندوستانی روپے کی مسلسل گرتی قدر پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس دوران شیوسینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ روپے کی کمزوری کو ملک کی شبیہ اور اقتصادی صورتحال سے جوڑتے ہوئے سنجے راؤت نے حکومت کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھائے ہیں۔سنجے راؤت نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’سنچری لگے گی، اب کی بار 100 کے پار، مودی جی کہاں ہیں؟، وہ مغربی بنگال میں ہیں، ممتا بنرجی کو شکست دینے کے لیے صدر راج کی تیاری کر رہے ہیں۔ زیراعظم مودی اور امیت شاہ مغربی بنگال میں ’کھیلا‘ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور روپے کی قیمت مسلسل گرتی جاری ہے۔ مودی کہتے تھے کہ جب روپے کی قیمت گرتی ہے تو ملک کی عزت گرتی ہے؟‘‘بجرنگ دل، وشو ہندو پریشد اور آر ایس ایس کا کام فساد پیدا کرنا اور مساجد پر حملہ کرنا ہے: سنجے راؤتشیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر نے مزید کہا کہ حکومت خاموش ہے اور خاموش ہی رہے گی۔ جب روپیہ گرتا ہے تو صرف کرنسی ہی نہیں گرتی ہے، بلکہ ملک کی ساکھ اور عزت بھی گرتی ہے۔ جس طرح سے ہندوستان کی معیشت کمزور ہوئی ہے اور روپیہ جس طرح دن بہ دن گر رہا ہے۔سنجے راؤت نے وزیر اعظم پر طنز کستے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ نریندر مودی اب ملک کی قیادت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ ہاں، آج جنگ ہے، لیکن کیا کل جنگ تھی؟ روپے کی گراوٹ اسی وقت شروع ہوئی جب پی ایم مودی وزیر اعظم بنے۔ اپنے بیان میں راؤت نے براہ راست وزیر اعظم پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ان سے صرف ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ’’مودی جی، اب جھولا اُٹھاؤ اور چلے جایئے‘۔سنجے راؤت کو ’ای ڈی‘ کا نوٹس ملنے پر ممتا نے مودی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہواضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اپوزیشن روپے کی گراوٹ پر حکومت کو مسلسل گھیر رہی ہے۔ سنجے راؤت کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک میں اقتصادی مسائل پر بحث تیز ہے۔ آنے والے دنوں میں اس معاملے پر سیاسی بیان بازی میں شدت آنے کی توقع ہے۔