سعودی عرب نے ایرانی ملٹری اتاشی اور سفارتی عملے کو ملک بدر کر دیا

Wait 5 sec.

ریاض (22 مارچ 2026): ایران کے مسلسل حملوں پر سعودی عرب نے ایرانی ملٹری اتاشی اور سفارتی عملے کو ملک بدر کر دیا ہے۔ایران جنگ سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سنگین نوعیت اختیار کر گئی ہے اور مسلسل حملوں پر سعودی عرب کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو گیا ہے، جس پر مملکت نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مسلسل حملوں پر سعودی عرب نے بڑا سفارتی قدم اٹھاتے ہوئے ایرانی ملٹری اتاشی سمیت سفارتی عملے کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی ملٹری اتاشی سمیت سفارتخانے کے 5 ارکان کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیا اور ان تمام افراد کو 24 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ متنبہ کیا ہے کہ ایران کے اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ملکی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کیلیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی حملے خطے کے امن و استحکام کیلیے سنگین خطرہ ہیں۔ شہری علاقوں اور اقتصادی مراکز کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور ایرانی اقدامات ہمسایہ ممالک کے تعلقات اور اسلامی اخوت کے منافی ہیں۔ایران جنگ سے متعلق تمام خبریںوزارت خارجہ کا کہنا ہےسعودی عرب، جی سی سی ریاستوں اور متعدد عرب اور اسلامی ممالک کو نشانہ بنانے والے ایران کے صریح اور بار بار حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کرتا ہے اور باور کراتا ہے کہ مسلسل ایرانی جارحیت خطے میں کشیدگی بڑھا رہی ہے۔