امریکی ڈالر کے مقابلے 3 پیسے کمزور ہوا روپیہ، 518 پوائنٹ سینسیکس میں اُچھال، نفٹی میں بھی تیزی

Wait 5 sec.

خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ اور عالمی منڈیوں میں مضبوط رجحان کے درمیان بدھ کے روز شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار کے بنچ مارک انڈیکس سینسیکس اور نفٹی میں گزشتہ دو کاروباری سیشن کی چھلانگ کو برقرار رکھتے ہوئے تیزی دیکھی گئی۔ آئی ٹی اسٹاکس میں آئے تیزاُچھال نے مقامی بازاروں میں بھی مثبت رجحان دیکھنے کا موقع دیا۔شروعاتی کاروبار میں30  حصص والا بی ایس ای سینسیکس ابتدائی کاروبار میں 518.84 پوائنٹس بڑھ کر 76,589.68 پر پہنچ گیا۔ 50 حصص والااین ایس ای  نفٹی 157.75 پوائنٹس بڑھ کر 23,738.90 پر پہنچ گیا۔ ابتدائی کاروبار میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ 3 پیسے گر کر 92.43 پر آگیا۔ سینسیکس کی 30 کمپنیوں میں ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز، انٹر گلوب ایوی ایشن، ٹرینٹ، ایچ سی ایل ٹیک، انفوسس اور مہندرا اینڈ مہندرا بڑے فوائد اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، ٹاٹا اسٹیل اور کوٹک مہندرا بینک پیچھے رہ گئے۔ہندوستانی شیئر بازار میں ہاہاکار، سینسیکس 2400 پوائنٹ ٹوٹا، نفٹی بھی لڑھکا، بازار 10 ماہ کی نچلی سطح پرمارکیٹ کے ماہر اجے بگا کے مطابق مارکیٹ نے انتہائی گراوٹ اور مایوسی کی سطح سے باہر نکلتے ہوئے ریکوری درج کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مارچ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں (ایف پی آئی) کے ذریعہ نقد ایکوئٹی سے 70,000 کروڑ روپئے سے زیادہ نکالنے کے باوجود گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ڈی ایل ایل) نے مارکیٹ کو سنبھالا ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ مارکیٹ کی مستقبل کی سمت بڑی حد تک تیل اور گیس کی سپلائی میں رکاوٹوں کی شدت اور مدت پر منحصر ہوگی۔ ان کے مطابق یہ ایک بڑا غیر یقینی عنصر ہے جسے مارکیٹ ابھی پوری طرح سے قیمتوں میں شامل نہیں کر رہا ہے۔