ایل پی جی سلنڈروں کی قلت کے درمیان نئی شرط لاگو کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) نے ایک نیا عمل متعارف کرایا ہے۔ جس کے بعد اب کوٹے سے زیادہ سلنڈر لینا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی ضرورت کی وضاحت کرنی ہوگی۔ گھر میں شادی ہے یا بھنڈارا، خاندان کے ممبران اور آنے والے مہمانوں کی بھی تفصیل فراہم کرنی ہوں گی۔گیس بحران کے درمیان حکومت کا فیصلہ، پی این جی کنکشن رکھنے والوں کو اب نہیں ملے گی ایل پی جینئے اصول کے مطابق جن صارفین نے سالانہ کوٹے کے 12 سلنڈر حاصل کرلیے ہیں انہیں نئی بکنگ کے لیے’ ہیلو بی پی سی ایل‘ ایپ پر جاکر سوالات کے جوابات دینے ہوں گے۔ خاندان کے ارکان کی تعداد، آنے والے مہمانوں کی تفصیل، گھر میں شادی، بھنڈارا یا کسی دوسرے پروگرام کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ تبھی سلنڈر بک ہو گا۔اتوار کے روز سے نافذ ہونے والے اس اصول کی اطلاع گیس ایجنسی آپریٹروں اور صارفین کو بھی نہیں تھی۔ صبح سے ہی موبائل فون کے ذریعے بکنگ کی کوشش کر رہے لوگ ناکام ہونے پر گیس ایجنسی پہنچے۔ ایجنسی پر موجود عملے کو بھی اس کی جانکاری نہیں تھی۔ آپریٹر نے کمپنی کے افسران کو کال کی تو اس نئے عمل کے بارے میں پتا چلا۔ایل پی جی بحران کے باعث ’فوڈ ڈیلیوری ورکرس‘ کی کمائی ٹھپ! لاکھوں خاندان فاقہ کشی پر مجبورآل انڈیا ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے ریاستی سکریٹری آدرش گپتا کے مطابق صارفین ایک مالی سال میں 12 سلنڈر لے سکتے ہیں۔ بہت سے صارفین کا کوٹہ پورا ہوچکا ہے۔ اس لیے بی پی سی ایل کے نئے رہنما خطوط کے تحت اب صارفین کو بکنگ کے لیے موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ سلسلہ وار سوالات کے جوابات دینے ہوں گے۔ اس کے بعد ہی بکنگ ہوگی۔غورطلب ہے کہ اسمارٹ فونز کے دور میں بھی کئی شہری اور دیہی صارفین کی پیڈ والا فون ہی استعمال کرتے ہیں۔ کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو اسمارٹ فون خرید نہیں سکتے ہیں۔ ایسے صارفین کو کوٹے کے علاوہ گیس بلنگ کے لیے فون خریدنا، ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے سوالات کے جوابات دینا مشکل ہوگا۔ ایسی صورت میں وہ گھر بیٹھے ایل پی جی بکنگ کی سہولت کا فائدہ بھی نہیں ملے گا۔ انہیں ایجنسی کے چکر کاٹنے پڑیں گے۔پوچھے جائیں گے یہ سوال:کیا خاندان میں 6 یا اس سے زیادہ ارکان ہیں؟کیا خاندان میں مہمان آئے ہیں؟شادی، بھنڈارا یا کوئی اور تقریب ہے؟دوسرے گھریلو استعمال کے لیے۔