امریکی بحری بیڑہ یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ میدان جنگ سے واپس ہونے پر مجبور

Wait 5 sec.

واشنگٹن (18 مارچ 2026): امریکی بحری بیڑہ ’یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ‘ میدان جنگ سے واپس ہونے پر مجبور ہو گیا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ بردار بحری جہاز ’یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ‘ جو ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں میں شامل تھا، لگنے والی آگ کے بعد واپس بندرگاہ کی طرف لوٹ گیا ہے۔بلوم برگ اور روئٹرز کا کہنا ہے کہ امریکی بحری بیڑے میں آگ لگ گئی تھی، لانڈری ایریا میں لگی آگ بجھانے میں 30 گھنٹے سے زیادہ لگے، واقعے میں 2 فوجی زخمی ہوئے ہیں، جب کہ آگ لگنے سے 600 سے زائد فوجی اپنے بستروں سے محروم ہو گئے، جہاز کے انجن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ جہاز کے لانڈری میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم دو ملاح زخمی ہوئے، تاہم ان کی چوٹیں جان لیوا نہیں ہیں۔ اہلکار کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، لیکن جہاز کو معائنہ اور مرمت کے لیے بندرگاہ لے جانا ضروری سمجھا گیا۔ یہ جہاز اس وقت ایران کے خلاف جاری فوجی آپریشنز میں اہم کردار ادا کر رہا تھا۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںUSS Gerald R. Ford امریکی بحریہ کا جدید ترین اور سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز ہے، اور حالیہ کشیدگی کے دوران اسے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات کیا گیا تھا۔ آگ کے واقعے کے باوجود جہاز کے بنیادی نظام محفوظ بتائے گئے ہیں، تاہم واقعے نے طویل تعیناتی کے باعث عملے کی حالت اور جہاز کی تیاری کے بارے میں سوالات پیدا کر دیے ہیں۔واضح رہے کہ علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی ہے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق حملے میں 61 افراد ہلاک اور 230 زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزارتِ صحت نے چوبیس گھنٹوں میں 192 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، جب کہ تل ابیب اور مضافاتی علاقہ براک اور رمات گان میں 2 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔ایران نے تل ابیب پر خرمشہر چار، قدر، عماد اور خیبر شکن میزائل داغے، جن میں اسرائیل کے 100 سے زائد فوجی اور سیکیورٹی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے تل ابیب کو کلسٹر وار ہیڈز لے جانے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ بیت شمش پر میزائل حملے میں متعدد عمارتیں نشانہ بنیں اور کئی اہم فوجی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔تل ابیب کے ریلوے اسٹیشن پر بھی میزائل لگے ہیں، جس سے بوگیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اور ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔