کیا روس ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کررہا ہے؟ بڑا بیان سامنے آگیا

Wait 5 sec.

کریملن: روس کے صدارتی دفتر کریملن کی جانب سے ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے سے متعلق رپورٹس کو مسترد کردیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس ایران کے ساتھ سیٹلائٹ تصاویر اور جدید ڈرون ٹیکنالوجی شیئر کر رہا ہے۔کریملن نے آج (بدھ کے روز) اس امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے جعلی خبر قرار دے دیا۔رپورٹس کے مطابق کریملن کے ترجمان نے امریکی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے درست نہیں ہیں، ان میں صداقت نہیں ہے۔6 سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعد قتلیاد رہے کہ امریکی اخبار نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ روس نے ایران کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ اور فوجی تعاون کو وسعت دی ہے، جس میں سیٹلائٹ تصاویر اور ڈرون ٹیکنالوجی کی فراہمی بھی شامل ہے تاکہ تہران خطے میں امریکی افواج کو بہتر طریقے سے ٹارگٹ کرسکے۔