حیدرآباد: بھارت کے شہر حیدرآباد کے علاقے نارسنگی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک درندہ صفت شخص نے 6 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔رپورٹس کے مطابق جھاڑکھنڈ سے تعلق رکھنے والا متاثرہ خاندان تعمیراتی مزدوری کے پیشے سے وابستہ ہے۔متاثرہ جوڑے کی 6 سالہ بیٹی اتوار کی شام لاپتہ ہوئی تھی جو لوٹ کر واپس نہ آسکی، پولیس نے جب تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ لڑکی آخری مرتبہ ایک مزدور کے ساتھ نظر آئی تھی۔پولیس نے مزدور کو گرفتار کرکے تحقیقات کیں تو اس نے جرم کا اعتراف کرلیا، تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزم نے چاکلیٹ دلانے کے بہانے معصوم بچی کو لیبر کیمپ کے قریب سنسان علاقہ میں لے جا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور چیخ و پکار پر اس نے لڑکی کا گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا۔گھریلو ملازمہ سے زیادتی اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والا ملزم گرفتارپولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت 25 سالہ بسوا اورا کے طور پر کی گئی ہے جو مغربی بنگال سے تعلق رکھتا ہے۔