امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں جلد بڑی کمی کا دعویٰ کر دیا۔صدر ٹرمپ نے آئرش وزیراعظم مائیکل مارٹن سے ملاقات کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بس دیکھتے جائیں ایران کیخلاف جنگ ختم ہوتے ہی قیمتیں تیزی سے نیچےگریں گی، جنگ جلد ختم ہو جائے گی، تیل اور گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عارضی ہے۔صدر ٹرمپ نے نیٹو اور اتحادیوں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کا امریکی فوجی آپریشنز میں شمولیت سے انکار انتہائی احمقانہ غلطی ہے حیرت انگیز ہے کہ نیٹو ممالک ہماری مدد نہیں کرنا چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں فوج بھیجنے کے مطالبے پر نیٹو کا رویہ مایوس کن ہے ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہم نیٹو کے بغیر بھی اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔مشرقِ وسطیٰ کا خام تیل دنیا میں سب سے مہنگا تیل بن گیاامریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ بحری جہاز جلد ہی آبنائے ہرمز سے گزر سکیں گے ہم ساحلی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اس لیے جہازرانی کی بحالی میں اب زیادہ وقت نہیں لگےگا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ اسرائیل سمیت مشرقِ وسطیٰ کے ممالک ہماری بہت زیادہ مدد کر رہے ہیں اسرائیل کا کردار بہترین رہا ہے مشترکہ کوششوں سے اہداف حاصل کر رہے ہیں۔