آسام اسمبلی انتخاب سے قبل بی جے پی وزیر نندیتا گارلوسا نے ’کمل‘ چھوڑ تھاما ’ہاتھ‘

Wait 5 sec.

آسام کی سیاست میں انتخاب سے قبل بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ ریاستی حکومت کی وزیر نندیتا گارلوسا نے بی جے پی چھوڑ کر کانگریس کا دامن تھام لیا ہے۔ پارٹی کے بیان کے مطابق گارلوسا آئندہ اسمبلی انتخاب میں دیما ہساؤ ضلع کی ہافلونگ سیٹ سے کانگریس امیدوار کے طور پر میدان میں اتریں گی۔ آسام پردیش کانگریس کمیٹی (اے پی سی سی) کے جنرل سکریٹری نرمال لنگتھاسا کی موجودگی میں نندیتا گارلوسا کانگریس میں شامل ہوئیں۔ اس موقع پر کانگریس کے صوبائی جنرل سکریٹری نے کہا کہ ’’ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ نندیتا گارلوسا کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئی ہیں۔ گزشتہ 5 برسوں سے وہ دیما ہساؤ کی آواز رہی ہیں اور وہ ہمیشہ اپنے نظریات اور اصولوں پر مضبوطی سے قائم رہی ہیں۔‘‘Ahead of the #Assam Assembly elections, #BJP leader and state minister #NanditaGarlosa on Sunday joined the #Congress after being denied a ticket by the BJP.She will now contest from the Haflong constituency in Dima Hasao district.Read more https://t.co/rAU8bMyGP3— IndiaToday (@IndiaToday) March 23, 2026