لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی اور وائناڈ سے کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے راجستھان کے کچھ چھوٹے صنعت کاروں کے ایک وفد سے ملاقات کی، جو کئی مہینوں سے ذہنی پریشانی میں مبتلا تھے۔ یہ ملاقات ’جَن سنسد‘ میں ہوئی، جب چھوٹے ٹرک اور بس باڈی بنانے والے صنعت کاروں کے وفد نے اپنی پریشانیوں کو راہل اور پرینکا کے سامنے رکھ کر تکلیف کا حل نکالنے کی گزارش کی۔ دونوں لیڈران نے وفد میں شامل لوگوں کی باتیں بہت غور سے سنیں اور پھر مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و شاہراہ نتن گڈکری سے ملاقات کے لیے ان کے چیمبر میں پہنچے، تاکہ چھوٹے صنعت کاروں کی پریشانی سے انھیں واقف کرایا جا سکے۔नेता विपक्ष श्री @RahulGandhi ने 'जनसंसद' में राजस्थान के छोटे ट्रक और बस बॉडी निर्माताओं के प्रतिनिधिमंडल से मुलाकात कर, उनकी समस्याएं सुनीं। इसी विषय को लेकर राहुल गांधी जी और कांग्रेस महासचिव व सांसद श्रीमती @priyankagandhi जी ने प्रतिनिधिमंडल के साथ केंद्रीय परिवहन और… pic.twitter.com/JsKZkNXwyV— Congress (@INCIndia) March 19, 2026