اسرائیل کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر ایران کا حملہ

Wait 5 sec.

اسرائیل کے بندرگاہی شہر حیفا میں آئل ریفائنری پر ایران نے میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں اسرائیل کی سب سے بڑی آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی اور بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حیفا کے صنعتی علاقے میں میزائل گرنے سے دھماکے ہوئے اور آسمان پر دھوئیں کے بادل چھا گئے۔حکام نے گرڈ اسٹیشن کو ہونے والے نقصان کی تصدیق کردی۔حکام نے بتایا ریفائنری کے بنیادی ڈھانچے کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا تاہم حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اس دوران اسرائیل کےمختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔ایران نے واضح کیا ہے کہ اس کی توانائی تنصیبات پر مزید حملے ہوئے تو اس کا جواب مکمل تباہی کی صورت میں دیں گے۔ترجمان خاتم الانبیابیس ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن حملوں کے جواب میں جارحانہ کارروائیاں شروع کر دیں، خطے میں امریکی مفادات اور تیل کی تنصیبات کو آگ لگا دی گئی۔ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ جوابی کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ جاری ہے، اگلا حملہ پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک ہوگا۔واضح رہے کہ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ ایران پر آج تباہی اور موت کا حملہ ہوگا، جنگ میں اب تک 7 ہزار اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔