دہلی ہائی کورٹ نے عید پر تشدد کے پیش نظر اتم نگر علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کے لیے دہلی پولیس کو ہدایات دی ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ نے پولیس کو نوٹس جاری کر جواب طلب کیا ہے۔ ساتھ ہی رام نومی کے تہوار تک سیکورٹی انتظامات برقرار رکھنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ اس معاملے میں آئندہ سماعت 6 اپریل کو کرے گی۔#Delhi | #DelhiHighCourt issues directions to @DelhiPolice to make adequate arrangements in Uttam Nagar area in apprehension of violence on #Eid. High Court has also issued notice to Police and sought a response. It is also directed to keep the Police arrangement till the… pic.twitter.com/Xj6vu5HnoF— DD News (@DDNewslive) March 19, 2026قابل ذکر ہے کہ ہولی کے روز اتم نگر علاقے میں رنگ لگانے کے متعلق ہوئے تنازعہ میں ترون نامی شخص کا قتل کر دیا گیا تھا۔ ترون کے قتل کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ کچھ تنظیموں نے ’عید پر خون کی ہولی کھیلنے‘ کی دھمکی دی ہے۔ تشدد کے خدشے کے پیش نظر دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی، جس پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو مذکورہ ہدایات دی ہیں۔دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو یہ یقینی بنانے کو کہا ہے کہ اتم نگر میں عید کے موقع پر ماحول نہ بگڑے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس حفاظتی انتظامات کو سخت کرنے سمیت تمام احتیاطی اقدام اٹھائے تاکہ عید کا تہوار پرامن طریقے سے منایا جا سکے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ علاقے میں پولیس کے سیکورٹی انتظامات رام نومی کے بعد تک برقرار رکھے جائیں۔ ساتھ ہی عدالت نے امید ظاہر کی کہ معاشرے کے تمام طبقات بھی آپس میں صبر و تحمل سے کام لیں تاکہ امن اور بھائی چارہ قائم رہے۔उत्तम नगर के लोगों ने हिंसा की भारी कीमत चुकाई है - एक तरफ एक जवान लड़के, तरुण, की जान चली गई, दूसरी तरफ एक पूरा परिवार उत्पीड़न का सामना कर रहा है।उन्हें और खून-खराबा नहीं चाहिए।खून-खराबा केवल BJP और उसका इकोसिस्टम चाहता है, जो नफ़रत के तवे पर हिंसा की रोटी सेंकने के हर मौके…— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) March 19, 2026دوسری جانب ترون قتل معاملہ کے بعد اتم نگر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں ںے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’اتم نگر کے لوگوں نے تشدد کی بھاری قیمت چکائی ہے۔ ایک طرف ایک جوان لڑکے ترون کی جان چلی گئی اور دوسری طرف ایک پورا خاندان ظلم و ستم کا سامنا کر رہا ہے۔ انہیں مزید خون خرابہ نہیں چاہیے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے دہلی کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’’دہلی والوں سے گزارش ہے کہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ ملک کی طاقت ہماری وحدت، بھائی چارے اور محبت میں ہے۔‘‘