کویت سٹی: کویت کی نیشنل گارڈ کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس نے علی الصبح اپنے دائرہ کار میں سات ڈرونز کو کامیابی کے ساتھ مار گرایا، جو قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل ڈاکٹر جدعان فاضل کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی اہم تنصیبات کے تحفظ اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے فورس کی اعلیٰ سطح کی چوکس نگرانی کی عکاسی کرتی ہے۔رپورٹس کے مطابق انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ سیکیورٹی اور حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔اُن کا کہنا تھا کہ نیشنل گارڈ، فوج، پولیس اور جنرل فائر فورس کے ساتھ مکمل ہم آہنگی میں کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔فرانس آبنائے ہرمز کھلوانے کے آپریشن میں حصہ نہیں لے گا، فرانسیسی صدرانہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی ادارے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیں گے اور کویت کی خودمختاری، استحکام اور قومی مفادات کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔