کابل میں منشیات بحالی مرکز پر فضائی حملہ: ’قیامت کا منظر تھا، میرے دوست آگ میں جل رہے تھے مگر ہم انھیں نہیں بچا سکے‘

Wait 5 sec.

کابل میں ایک فضائی حملے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے منشیات بحالی مرکز کے ملبے کو ہٹانے اور مزید ممکنہ زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ بی بی سی اور دیگر خبر رساں اداروں نے اس واقعے کے عینی شاہدین اور اپنے پیاروں کی تلاش میں مصروف لواحقین سے بات کی ہے۔