امریکا اپنی خارجہ پالیسی پر کنٹرول کھو چکا، عمان کی واشنگٹن پر بڑی تنقید

Wait 5 sec.

عمان (19 مارچ 2026): عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسیدی کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی خارجہ پالیسی پر کنٹرول کھو چکا ہے، واشنگٹن کے اتحادی اسے الجھن سے نکالنے میں مدد کریں۔عمانی وزیر خارجہ نے کہا ایران کی جانب سے خلیجی ملکوں میں امریکی تنصیبات پر حملے ناگزیر نتیجہ ہیں، امریکی انتظامیہ کی بڑی غلطی یہ تھی کہ اس نے خود کو ابتدا ہی میں جنگ میں کھینچ لیا، یہ امریکا کی جنگ نہیں ہے، ایسا کوئی امکان نہیں کہ اسرائیل امریکا وہ حاصل کر سکیں جو وہ چاہتے ہیں۔عمانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ 9 ماہ میں امریکا اور ایران 2 مرتبہ حقیقی معاہدے کے بالکل قریب پہنچ گئے تھے۔ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ جھٹکا ضرور تھا مگر حیرت نہیں ہوئی۔ لگ رہا تھا کہ ڈیل ہو جائے گی مگر ایران پر حملہ کر دیا گیا۔واضح رہے کہ ایران میں توانائی تنصیبات پر اسرائیلی حملے پر ایران نے مشرق وسطیٰ میں توانائی تنصیبات کو تسلسل سے نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، کویت میں بھی 2 آئل ریفائنریز پر ڈرون حملہ کر دیا، جس سے دونوں میں آگ لگ گئی۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںسعودی عرب کی سمریف ریفائنری میں ڈرون گر کر تباہ ہو گیا، سعودی عرب کی وزارت دفاع کا کہنا ہے ینبو بندرگاہ میں آرامکو کی سمریف ریفائنری میں ڈرون گر کر تباہ ہوا ہے، نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ریاض اور دیگر علاقوں میں ایران کے 8 ڈرون حملے ناکام بنائے گئے۔ایران نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی ایئرپورٹ کے قریب امریکی کیمپ کو نشانہ بنایا، عراق کے جنوبی علاقے میں ڈرون پانی کی صفائی کے اسٹیشن سے ٹکرا گیا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔