بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آسام اسمبلی انتخاب کے لیے 88 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما آسام کی جالُکباری اسمبلی سیٹ سے انتخاب لڑیں گے، جبکہ بی جے پی نے کانگریس چھوڑ کر آئے پردیوت بوردولوئی کو بھی ٹکٹ دیا ہے۔ بی جے پی نے پہلی فہرست میں وزیر رنجیت کمار داس، اشوک سنگھل، اجنتا نیوگ، چندر موہن پٹواری، رنوج پیگو، سنجے کشن، پیجوش ہزاریکا اور بیمل بورا کا بھی نام شامل کیا ہے۔BJP releases first list of 88 candidates for Assam Assembly elections. CM Himanta Biswa Sarma to contest from Jalukbari; Pradyut Bordoloi gets ticket to contest from Dispur pic.twitter.com/6FUNqDFe6o— ANI (@ANI) March 19, 2026سینئر وزیر چندر موہن پٹواری کو تِہو سے میدان میں اتارا گیا ہے، جبکہ ریاست کی وزیر خزانہ اجنتا نیوگ اپنی پرانی سیٹ گولہ گھاٹ سے انتخاب لڑیں گی۔ وزیر رنجیت کمار داس کو بھوانی پور-سوربھوگ، پیجوش ہزاریکا کو جاگیروڈ (ایس سی)، اشوک سنگھل کو ڈھیکیاجولی، رنوج پیگو کو دھیماجی (ایس ٹی)، بِمل بورا کو تِنگ کھونگ اور سنجے کشن کو ماکُم اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔دیس پور سے پردیوت بوردولوئی، نیو گوہاٹی سے ڈپلو رنجن سرما اور گوہاٹی سنٹرل سے وجے کمار گپتا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ بوردولوئی بدھ کو دہلی میں کانگریس پارٹی سے اپنا طویل رشتہ توڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے ناگاؤں لوک سبھا سیٹ سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ دیگر اہم سیٹوں کی بات کی جائے تو پارٹی نے بالائی آسام کے اپنے گڑھ مانے جانے والے علاقوں جیسے ڈبروگڑھ، تنسوکیا، ڈگبوئی، ڈوم ڈوما اور مارگھیریٹا میں بھی امیدوار اتارے ہیں۔ مارگھیریٹا سے بھاسکر سرما کو امیدوار بنایا گیا ہے، جبکہ ڈبروگڑھ سے پرشانت پھکن اور ڈگبوئی سے سورین پھکن انتخاب لڑیں گے۔بی جے پی نے وسطی اور زیریں آسام کی کئی سیٹوں کے لیے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے جن میں رنگیا، نلباڑی، برہم پور، سماگوری اور ناگاؤں شامل ہیں۔ برہم پور سے پارٹی نے جیتو گوسوامی کو میدان میں اتارا ہے، جبکہ ناگاؤں-بٹا دربا سے روپک سرما انتخاب لڑیں گے۔ قبائلی اور محفوظ نشستوں پر پارٹی نے بوکو-چائے گاؤں (ایس ٹی)، تامل پور (ایس ٹی)، دھیما جی (ایس ٹی)، ماجولی (ایس ٹی)، بوکا جان (ایس ٹی) اور دیفو (ایس ٹی) جیسی سیٹوں پر امیدوار اتارے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ فہرست بدھ کو ہونے والی پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ میں فائنل کی گئی، جس کی صدارت پارٹی صدر نتن نوین نے کی۔ میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی موجود تھے۔