سعودی شہر ریاض اور الخرج میں ابتدائی وارننگ الارم فعال کر دیا گیا۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ فضائی خطرے کے پیش نظر وارننگ الارم بجایا گیا ہے اور ریاض اور الخرج میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عوام کو بروقت آگاہ کرنے اور محفوظ رہنے کیلئے گائیڈلائنز جاری کی گئی ہیں۔سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سعودی سول ڈیفنس نے ہدایت کی ہے کہ شہری پرسکون رہیں اور گھروں کے اندر رہیں، عوام کھڑکیوں اور دروازوں سے دور رہیں اور غیرضروری باہر نہ نکلیں۔شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سرکاری ہدایات پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔سعودی عرب کا میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کر دیا۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں دونوں میزائلوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔مشرقی ریجن اور ریاض کی جانب آنے والے 2ڈرونز بھی مار گرائے، دفاعی نظام الرٹ، بیلسٹک میزائلوں، ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کر دیا۔ایرانی میڈیا نے سعودی عرب،قطر اور یواے ای پر حملوں کی خبر دی تھی۔