کیا بی جے پی لیڈران ’چوہے والے‘ اسپتالوں میں اپنا علاج کروائیں گے؟ مہاراشٹر میں دردناک واقعہ پر کانگریس کا سوال

Wait 5 sec.

مہاراشٹر کے ممبئی میں بھایندر واقع پنڈت بھیم سین جوشی اسپتال کے آئی سی یو میں انتظامیہ کی لاپروائی کے سبب ایک مریض کی موت ہو گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک ضعیفہ کا علاج اسپتال میں چل رہا تھا اور چوہے نے اس کے ہاتھوں کی نس کاٹ دی، جس سے اس کی موت ہو گئی۔ اس معاملہ میں کانگریس نے اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے اور اسپتال انتظامیہ کے ساتھ ساتھ بی جے پی حکومت کو بھی کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ کانگریس نے اس واقعہ کی ایک ٹی وی رپورٹ کی کلپ اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’مہاراشٹر سے دل دہلانے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک سرکاری اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں چوہے کے کاٹنے سے ایک بزرگ خاتون کی موت ہو گئی۔‘‘महाराष्ट्र से दिल दहलाने वाली घटना सामने आई है।यहां एक सरकारी अस्पताल के ICU वार्ड में चूहे के काटने से एक बुजुर्ग महिला की मौत हो गई।इस घटना ने सरकारी अस्पतालों में सुरक्षा और सफाई की पोल खोल दी है। लेकिन ये पहली बार नहीं है- इससे पहले भी ऐसी शर्मनाक घटनाएं सामने आती रही हैं… pic.twitter.com/j3FqyEQv9J— Congress (@INCIndia) March 18, 2026کانگریس نے اس واقعہ پر اپنی فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اس حادثہ نے سرکاری اسپتالوں میں سیکورٹی اور صفائی کی قلعی کھول دی ہے۔ لیکن یہ پہلی بار نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی ایسے شرمناک واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔‘‘ کانگریس نے اسپتالوں میں چوہوں کے کاٹنے سے جڑے کچھ واقعات کی مثالیں بھی پیش کی ہیں جو اس طرح ہیں:پٹنہ میں چوہوں نے مریض کی انگلیاں کتر دیںاندور میں چوہوں کے کاٹنے سے 2 نوزائیدہ بچوں کی موت ہو گئیمرزا پور میں تو چوہے مورچری میں رکھی لاشوں کو ہی کتر گئے تھےکانگریس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان ہو یا بہار… یہاں کے اسپتالوں میں چوہوں کی دہشت جاری ہے۔ یہ حکومت اور انتظامیہ کی شدید لاپروائی ہے، جس کا خمیازہ لوگ بھگت رہے ہیں۔‘‘ پوسٹ کے آخر میں کانگریس نے یہ سوال بھی پوچھا ہے کہ ’’کیا بی جے پی کے لیڈران اور وزراء ان ’چوہے والے‘ اسپتالوں میں اپنا علاج کروائیں گے؟‘‘