واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے اتحادی ممالک سے ایک بار پھر مدد کی اپیل کردی۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ آبنائے ہرمز سے امریکا کا صرف ایک فیصد تیل جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سمندر میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو ڈبو دیا گیا ہے، جن ممالک کے تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز سے جاتے ہیں وہ آگے آئیں اور جنگ میں مدد کریں۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طاقتور امریکی فوج نے ایرانی رجیم کا خاتمہ کیا، جنگ کا تیسرا ہفتہ جاری ہے، ایران کے دفاعی نظام کو تیزی سے تباہ کررہے ہیں جس کے بعد ایران کے حملوں میں 90فیصد کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایرانی قیادت کا خاتمہ کردیا، ایران کے ڈرون اور میزائل بنانے کی طاقت کو ختم کررہے ہیں، 100سے زائد ایرانی جہازوں کو تباہ کردیا۔ایران میں اسرائیلی و امریکی حملوں میں اموات کی تعداد 14 سو سے بڑھ گئیامریکی صدر نے بتایا کہ ایران کی میزائل بنانے کی صلاحیت ختم کردی، حملوں میں زیادہ تر فوجی اور تجارتی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ایران کے خرق جزیرہ پر آئل پائپ لائنز کے سوا سب کچھ تباہ کردیا گیا۔خبر کی اپ ڈیٹ جاری ہے