ایران کا بھارت سے ضبط شدہ جہاز چھوڑنے کا مطالبہ

Wait 5 sec.

ایران نے بھارت سے ضبط شدہ اپنے تین بحری جہاز چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا تاکہ خلیجِ فارس اور آبنائے ہرمز سے بھارتی جہازوں کی بحفاظت واپسی کا راستہ ہموار کیا جا سکے.خبر ایجنسی روئٹرز نے باخبر ذرائع کےحوالے سے بتایا کہ تہران نے ان جہازوں کی واپسی کے بدلے بھارت سے ادویات اور طبی آلات کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلے میں دونوں ممالک کے حکام نے ملاقات بھی کی ہے۔بھارت نے یہ ٹینکرز شناخت چھپانے اور سمندر میں غیرقانونی طور پر تیل کی منتقلی کےالزام میں پکڑے تھے، مذاکرات کے مثبت اثرات کے طور پر ایران نے ایل پی جی کے دو بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنےکی اجازت دے دی ہےجن میں سےایک آج گجرات کی بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔امریکا امریکا کا کہنا ہے کہ اس نے ایرانی آئل ٹینکروں کو عالمی سپلائی برقرار رکھنے کے لیے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ امریکا ایرانی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے رہا ہے تاکہ عالمی رسد کو برقرار رکھا جا سکے۔CNBC براڈکاسٹر سے بات کرتے ہوئے بیسنٹ نے کہا کہ ایرانی جہاز پہلے ہی باہر نکل رہے ہیں اور ہم نے اسے باقی دنیا کو سپلائی کرنے دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب مزید جہاز آبی گزرگاہ سے گزر رہے ہیں جن میں بھارت اور چین کے بحری جہاز بھی شامل ہیں اب جہازوں کی ٹریفک بڑھنا شروع ہونا چاہیے۔بیسنٹ نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ واشنگٹن کا مقصد ایران کی بحریہ اور اس کی سرحدوں سے باہر پاور پروجیکٹ کرنے کی صلاحیت سمیت اس کی عسکری صلاحیتوں کو تباہ کرنا تھا۔